میرزا محمد عیسیٰ ترخان
مرزا عیسیٰ ترخان کی پرورش شاہ بیگ نے کی تھی، وہ شاہ بیگ کے امیروں میں سے تھا۔ یہ 1521ء میں اس کے ساتھ سندھ آیا تھا۔ دوسرے امیر اکیلے سندھ آئے تھے جبکہ مرزا عیسیٰ اپنے قبیلے کے ساتھ آیا تھا۔ اور اس کے پاس ’ترخان‘ کا اعزاز تھا ۔ شاہ حسن ارغون تخت کا وارث چھوڑے بغیر فوت ہو گئے تھے۔ 1554ء میں اَرغونوں اور ترخانوں نے مل کر مرزا عیسیٰ (اوّل) کو اپنا سردار چُنا ۔ مرزا کے 8 بیٹے اور 5 بیٹیاں تھیں۔ تاریخ کے اوراق میں اس کے 3 بیٹوں کے نام نظر آتے ہیں۔ اس زمانے کی سیاسی افق پر مرزا صالح بیگ، مرزا باقی بیگ اور مرزا جان بابا ہی متحرک تھے۔