میری ایڈلیڈ لپروسی سینٹر

جذام اور اس سے متعلقہ امراض کے علاج کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو کراچی کے مشہور کاروباری علاقے صدر میں ریگل چوک کے نزدیک واقع ہے۔ سسٹر روتھ فاؤ نامی غیر ملکی خاتون یہاں کی نگران ہیں جو گذشتہ کئی دہائیوں سے یہاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔