میر غوٰث بخش کی اگست 1989 میں وفات کے بعد ان کے بڑے بیٹے میر بیزن بزنجو نے سیاسی وراثت سنبھالی اور 1990 میں خضدار کے حلقے این اے 205 اور تربت پنجگور حلقہ این اے 207 سے پاکستان نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ مگر قواعد کے اعتبار سے میر بیزن کو ایک نشست چھوڑنا پڑی اور پھر این اے 205 کے ضمنی انتخاب میں ان کے چھوٹے بھائی حاصل بزنجو پہلی بار رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پھر اسی نشست سے وہ 1997 میں دوبارہ منتخب ہوئے۔

رفتہ رفتہ میر بیزن سیاست سے کنارہ کش ہوتے گئے اور خاندان کی سیاسی وراثت حاصل خان اور ان کے کزن طاہر بزنجو کے سپرد ہوتی چلی گئی۔

حوالہ جات

ترمیم