میر صحافت اور بانی جنگ گروپ میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے ، ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی، میر ابراہیم کے تایا، جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر اور اخبار جہاں کے ایڈیٹر انچیف

حالات

ترمیم

16 اگست 1946ء کو میر صحافت میر خلیل الرحمن کے گھر پیدا ہونے والے میر جاوید رحمٰن ایک غیر معمولی آدمی تھے، ان کی صحافتی زندگی نصف صدی سے کچھ زائد عرصے پر مشتمل رہی، میر خلیل الرحمٰن نے ان کی تربیت صحافت کے میدان کارزار کے لیے ہی کی تھی جسے انھوں نے خوب نبھایا

کارہائے نمایاں

ترمیم

میرجاوید رحمٰن کی رہنمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں۔ جنگ گروپ نے ان کی قیادت میں کئی بار معاشی دباؤ جبر کے حالت کامقابلہ کیا اور عوام تک حق گوئی کا پیغام پہنچا کر آزادی اظہار رائے پر سمجھوتا نہیں کیا وہ ایک درویش صفت انسان تھے کارکنوں میں گھل مل جانا اور ان کے ذاتی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں پس و پیش سے کام نہیں لیتے تھے۔

آخری ایام

ترمیم

یکم اپریل 2020ء کو کراچی کے نجی اسپتال میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، جہاں ڈاکٹرز نے ان کو پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ ان کی عمر 74سال تھی،


حوالہ جات

ترمیم