میر سعد اللہ بھٹی کوٹی
میر سعد اللہ بھٹی کوٹی ملا موسی بھٹی کوٹی کے فرزند اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے بزرگ تھے۔ خواجہ محمد زبیر سرہندی نے اپنے قیام کابل (1114ھ) کے دوران انھیں خلافت دے کر ان کے علاقے میں متعین فرمایا۔ انھوں نے افغانستان میں سلسلہ کی نشر و اشاعت میں بھرپور حصہ لیا۔[1]
میر سعد اللہ بھٹی کوٹی درس مکتوبات امام ربانی بڑی متانت کے ساتھ دیتے تھے۔[2]