میر سید حسین میاں واحدی بلگرامی دام ظلہ دسویں صدی ہجری کے مشہور صوفی بزرگ مصنف سبع سنابل شریف حضرت سید میر عبد الواحد بلگرامی علیہ الرحمہ کے نبیرہ، جامعہ میر عبد الواحد کے سربراہ اعلی اور خانقاہ عالیہ قادریہ واحدیہ زاہدیہ بلگرام شریف کے سجادہ نشین ہیں۔ آپ خوش اخلاق، ملنسار، علما نواز اور صوفی صفت شیخ ہیں ہندوستان میں سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد آپ کے ساتھ اپنا سلسلۂ طریقت جوڑے ہوئے ہے۔

ولادت باسعادت

ترمیم

آپ بلگرام مقدس کے ایک علمی و روحانی گھر میں 22/جون 1975ء کو پیدا ہوئے۔

نام و نسب

ترمیم

آپ کا نام سید حسین احمد، عرف سید حسین میاں واحدی اور سلسلۂ نسب یوں ہے: حضرت سید شاہ میر محمد عارف میاں ابن میر سید آل محمد ستھرے میاں ابن میر سید آل احمد ابن میر سید محمد زاہد عرف پیر زادے میاں ابن میر سید عبد الواحد ثالث ابن میر سید کریم الدین حسین ابن میر سید سلطان مقصود ابن میر سید غلام حسین ابن میر سید حامد ابن میر سید عبد الواحد ثانی ابن میر سید محمد طیب ابن حضرت میر سید شاہ عبد الواحد ابن حضرت سید شاہ ابراہیم ابن حضرت سید شاہ قطب الدین ابن حضرت سید شاہ ماہرو ابن حضرت سید شاہ بڈہ ابن حضرت سید کمال ابن حضرت سید قاسم ابن حضرت سید حسن ابن حضرت سید نصیر ابن حضرت سید حسین ابن حضرت سید عمر ابن حضرت سید محمد صغری جد قبائل سادات بلگرام ابن حضرت سید علی ابن حضرت سید حسین ابن حضرت سید ابوالفرح واسطی جد اعلی جماعت سادات زیدیہ بلگرام و بارہا وغیرہما ابن حضرت سید داؤد ابن حضرت سید حسین ابن حضرت سید یحي ابن حضرت سید زید سوم ابن حضرت سید عمر ابن حضرت سید زید دوم ابن حضرت سید علی عراقی ابن حضرت سید حسین ابن حضرت سید علی ابن حضرت سید محمد ابن حضرت سید عیسی المعروف بموتم الاشبال ابن حضرت سید زید شہید رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ابن امام ہمام سید السادات زین العابدین الملقب بسجاد ابن سید الشہدا امام حسین ابن حضرت امیر المومنین مولی مرتضی علی زوج سیدة النساء فاطمہ زہرا بنت حضرت سید الانبیا حضرت احمد مجتبی محمد مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم علیہ و علیہم و علینا معہم ولہم اجمعین۔ (تاریخ خاندان برکات، 9)

تعلیم و تربیت

ترمیم

قرآن کریم، اردو اور عربی کی تعلیم گھر پر ہی والد ماجد محبوب العلما، حکیم، آل حسن حضرت میر سید عارف میاں واحدی بلگرامی قدس سرہ سے حاصل فرمائی اور والد ماجد ہی نے تصوف و تزکیہ کی بھی خاص تربیت فرمائی۔

عصری تعلیم ہائی اسکول تک بلگرام شریف ہی میں حاصل فرمائی۔

ازدواجی زندگی

ترمیم

20/مارچ 1999ء بروز ہفتہ کو نانپارہ کے پاس ایک گاؤں سے آپ کی پھوپھی زاد بہن سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، نکاح خوانی کی تقریب میں علما و مشائخ کے علاوہ گھر اور خاندان کے افراد نے شرکت فرمائی، خصوصیت کے ساتھ مندرجہ ذیل مشائخ بلگرام شریک رہے:

  • محبوب العلما، حکیم، آل حسن حضرت میر سید عارف میاں واحدی بلگرامی قدس سرہ
  • حافظ و قاری سید محمد طاہر میاں
  • حضرت مولانا حافظ و قاری سید اویس مصطفی واسطی صغروی بلگرام شریف
  • حکیم سید بادشاہ میاں صغروی واسطی بلگرامی
  • حضرت مولانا سید گلزار میاں واسطی مسولی شریف

بیرونی روابط

میر سید حسین میاں واحدی بلگرامی فیس بوک پیج