مینڈلی وراثت
مینڈلی وراثت (یا مینڈلی جینیات یا مینڈلیت) والدین سے اُن کے بچوں میں منتقل ہونی والی وراثتی خصوصیات سے تعلق رکھنے والے اولین اُصولوں کا مجموعہ ہے۔
سلیس زبان میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ: ‘‘قوانین کا ایسا مجموعہ جس کے تحت بچوں کو اُن کے والدین سے خصوصیات وراثتی طور پر منتقل ہوتی ہیں’’. یہ مجموعۂ اُصول وراثیات کے تحت آتا ہے۔
یہ قوانین اِبتداءً گرگر مینڈل کے 1865ء اور 1866ء میں کام سے اخذ کیے گئے تھے جو 1900ء میں دوبارہ دریافت ہوئے اور شروع میں بہت متنازع تھے۔ لونی نظریۂ وراثت کو اِن کے ساتھ یکجا کرنے سے یہ قدیم وراثیات کا مرکز بن گئے۔