میڈیاویکی:Blockiptext
کسی آئی پی پتے یا صارف کھاتے پر پابندی لگانے کے لیے درج ذیل فارم استعمال کریں اور پابندی لگانے کی وجہ لازماً درج کریں۔
واضح رہے کہ کسی صارف پر پابندی لگانے کا اصل مقصد اردو ویکیپیڈیا پر تخریب کاری کی روک تھام ہے چنانچہ کسی صارف کھاتے کے خلاف یہ انتہائی کارروائی ویکیپیڈیا کی متفقہ حکمت عملی کے تحت ہوگی۔ براہ مہربانی کسی بھی صارف پر لامحدود یا طویل مدتی پابندی لگانے سے پہلے کسی دوسرے منتظم یا مامور اداری سے ضرور مشورہ کر لیں۔ اگر نئے صارف سے کوئی تخریب یا غلط کاری سرزد ہو جائے تو پہلے اس سے تبادلۂ خیال کریں، اس کے نقطہ نظر کو سمجھیں، اگر وہ اپنی حرکت پر پشیمان ہو اور معذرت طلب کرے تو اس کا عذر قبول کریں۔ تاہم اگر انتہائی اقدام یعنی پابندی ناگزیر ہو جائے تو ابتدا میں محض 2 گھنٹے کی پابندی عائد کریں۔ نیز پابندی کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے پابندی ختم کردیں اور صارف کو اس کے تبادلۂ خیال صفحے پر یا برقی ڈاک سے آگاہ کر دیں کہ پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ ایک بار پھر یاددہانی کرادیں کہ اس انتہائی اقدام سے ہمارا اصل مقصد تخریب کاری کی روک تھام ہے۔ تخریب کار پر قطعاً کوئی رحم نہیں کیا جائے گا لیکن اس کا واضح ثبوت ضروری ہے کہ صارف دانستہ تخریب کاری کر رہا ہے۔ |