میڈیاویکی:Editnotice-4-درخواست منتقلی زمرہ جات

اردو ویکیپیڈیا پر موجود زمرہ جات کو براہ راست کوئی بھی صارف کسی دوسرے نام کے جانب منتقل نہیں کرسکتا، لیکن اس کی ضرورت بارہا پیش آتی ہے۔ لہذا اس مشکل کو حل کرنے کے لیے یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس منصوبہ کے تحت اردو ویکی کے کسی صارف کو اگر پہلے سے موجود زمرہ جات کے نام کسی نئے نام کے جانب منتقل کرنا ہو تو نیچے ایک متعین طریقہ سے درخواست دے سکتا ہے، اگر درخواست صحیح اور درست ہو (تخریب کاری کے زمرہ میں نہ آتی ہو) تو خودکار طور پر فورا درخواست پر عمل کردیا جاتا ہے۔

طریقہ کار

اوپر موجود ترمیم کی بٹن پر کلک کریں۔ جب خانہ ترمیم کھل جائے تو اس میں زمرہ کا نام درج کرنے کے لیے نئی سطر کے آغاز میں ستارہ (*) ڈالیں اور اس کے بعد موجود زمرہ کا نام (جس نام سے زمرہ اردو ویکی میں پہلے سے موجود ہے) [[]] کے درمیان درج کریں۔ بعد ازاں > کی علامت اور مطلوبہ زمرہ کا نام بھی [[]] کے درمیان درج کریں۔ بطور نمونہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

*[[:زمرہ:مرافقات]]>[[:زمرہ:کمپنیاں]]
*[[:زمرہ:شخصیات بلحاظ مرافقہ]]>[[:زمرہ:شخصیات بلحاظ کمپنی]]

زمرہ جات کے نام درج کرنے کے ذیل میں چند خصوصی ہدایات
  1. سکتہ کا خصوصی خیال رکھیں، اردو میں سکتہ اس طرح (،) ہوتا ہے جبکہ انگریزی میں اس طرح (,)، اس بات کا خصوصی خیال رکھیں۔
  2. زمرے کے عنوان میں اگر عیسوی سنہ موجود ہو تو عیسوی علامت لازماً درج کریں۔
  3. نئی سطر سے قبل ستارہ (*) لازماً درج کریں۔