(احمد پور)میکلوڈ گنجmeclod gunj تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر ڈیڑھ صدی پرانا علاقہ ہے جو ایک طرف ضلع بہاولنگر کے شمال مشرق میں واقع ہے جبکہ دوسری طرف ضلع اوکاڑا کے سنگم پر واقع ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے یہ علاقہ ایک قصبہ سے شہر کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جھبیل قوم نے احمد پور میکلوڈ گنج کی بنیاد رکھی تھی۔ ابتدا میں اس قصبہ کے انتظامی امور امیر ریاست بہاولپورنواب محمد صبح صادق کی طرف سے مامور ایک انگریز آفیسر سر لارڈ میکلوڈ کے ذمہ تھے اسی لیے بعد میں احمد پور کی بجائے میکلوڈ گنج کے نام سے موسوم ہوا۔

پور ے پنجاب کی طرح میکلوڈ گنج میں بھی اجتماعی سسٹم ذات پات پر مبنی ہے، لوگ اپنی ذات برادری سے پہچانے جاتے ہیں میکلوڈ گنج کی اہم ذاتوں میں،پراچہ،کمھار(رحمانی)وٹو،کھٹیک،انصاری،شیخ،کھرل،ارائیں،سیال،ماچھی،گجر،سادات،بھٹی،جھڑویا،قریشی،پٹھان اورجھبیل شامل ہیں۔شہر میں انتہائی قلیل تعداد میں عیسائی بھی بستے ہیں۔