نائٹ مدر امریکی ڈراما نگار مارشا نارمن کا ایک ڈراما ہے۔ اس ڈرامے نے 1983 کا پلٹزر پرائز برائے ڈراما جیتا تھا اور اسے بہترین پلے کے ٹونی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ [1] یہ ڈراما ایک بیٹی جیسی اور اس کی ماں تھیلما کے بارے میں ہے۔ اس کا آغازیوں ہوتا ہے کہ جیسیی بڑے پرسکون انداز میں اپنی ماں کو بتاتی ہے کہ وہ صبح تک مر جائے گی کیونکہ وہ اسی شام خودکشی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ماں بیٹی کے مکالمات آہستہ آہستہ جیسی کے فیصلے کی وجوہات، والدہ کے ساتھ اس کی زندگی اور اس نے اپنی موت کی منصوبہ بندی کتنی اچھی طرح سے کی ہے وغیرہ امور پر مبنے ہوتے ہیں، جس کا اختتام ایک پریشان کن، لیکن ناگزیر کلائمکس پر ہوتا ہے۔ [2]

  1. Carmody, Deirdre. " 'Night Mother' Wins Pulitzer Drama Prize" April 19, 1983
  2. Night Mother summary accessed 11/23/2016