نائٹ میئر انڈیوسنگ روبوٹ
نائٹ میئر انڈیوسنگ روبوٹ (انگریزی: Nightmare Inducing Robot) ایک ہائبرڈ روبوٹ ہے۔ جسے بوسٹن ڈائنامکس (Boston Dynamics) کمپنی نے تخلیق کیا ہے۔ اس کمپنی کو گزشتہ دنوں پہلے گوگل کی ابائی کمپنی ایلفا بیٹ(Alphabet) نے خریدا ہے۔[1]
![]() روبوٹ نائٹ میئر حرکت کرتے ہوئے | |
تیار کردہ | بوسٹن ڈائنامکس، گوگل (ایلفا بیٹ کمپنی) |
---|---|
تخلیق کا سال | 2017 |
ویب سائٹ | http://www.bostondynamics.com |
اس روبوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ روبوٹ چار ٹانگوں پر کھڑا ہو سکتا ہے بالکل اُسی طرح جس طرح بوسٹن ڈائنامکس کی گزشتہ تخلیقوں بِگ ڈاگ(BigDog) اور اسپاٹ (Spot) میں نظر آیا۔ اس کی پیچھلی دو ٹانگوں میں دو پہیے(wheel) نصب ہیں[2] جس سے یہ عمودی طور پر کھڑا ہو سکتا ہے اور نو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ ارد گرد چکر لگا سکتا ہے اور گھوم بھی سکتا ہے۔[3] بوسٹن ڈائنامکس کے سی۔ ای۔ او مارک رائبرڈ کا اس روبوٹ کی تخلیق کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کو بنانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ یہ ایک ہائبرڈ ڈیزائن ہے اور اس کی کم قیمت ہے لیکن اس مشین میں صرف دس پچیدہ جوڑ ہیں جس سے یہ نمایاں طور پر کم پیچیدہ ہے اور اس کی اگلی ٹانگیں 100 پونڈ وزن کے ٹوکرے (crates) اٹھا سکتی ہیں۔[4]