الناجية مدینہ منورہ کے کثیر ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی بلند زمین کے ہوتا ہے
یہ نام " الناجیہ" ہے۔ یہ لفظ اس وقت بولا جاتا ہے جب کوئی خلاصی حاصل کر لیتا ہے یا جلدی دکھاتا ہے یا نجی اس وقت بولتے ہیں جب کوئی اکیلا سرگوشی کیا کرتا ہے یا دو شخص آپس میں سرگوشی کرتے ہیں یا یہ لفظ نحوة سے لیا گیا ہے جس کا معنی بلند زمین ہوتا ہے۔ مدینہ کا یہ نام اس بناء پر ہے کہ اسے اللہ تعالی نے سرکشوں سے نجات بخشی ہے طاعون اور دجال سے نجات عطا فرمائی ہے یا اس بناء پر کہتے ہیں کہ اس میں تیزی سے نیکیاں ہوتی ہیں اور اور اشرف المخلوقات کو نیکیاں دینے میں آگے آگے ہوتا ہے اور پھر یوں بھی یہ نام رکھا گیا ہے کہ پوری مخلوق میں اسے بلند شان حاصل ہے اور یہ کسی کی محنت کا اجر نہیں رہنے دیتا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. وفاء الوفا باخبار دار المصطفے، جلد 1،صفحہ 71،علامہ نور الدین علی بن احمد السمہودی، ادارہ پیغام القرآن اردو بازار لاہور