ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ

ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ

ناردرن یونیورسٹی، نوشہرہ
ڈائیرکٹرڈاکڑ محمد جمیل سوار
قائم2002
قسمپرائیویٹ
طلبہ کی تعداد1500+
شہرنوشہرہ، خیبر پختونخوا
ملکپاکستان پاکستان کا پرچم

ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ خیبر پختونخوا ای-ڈی-آر ٹرسٹ نے خیبر پختونخوا کے تعاون اور منظوری بلحاظ آرڈینینس 2002 XLVIII of قائم کی۔ صدر ناردرن یونیورسٹی، جنرل سوار خان نے یونیورسٹٰی کا افتتاح کیا۔ جامع کی مرکزی عمارت، وٹار ولی زیارت کاکا صاحب نوشہرہ میں واقع ہے۔

مقاصد

ترمیم

یونیورسٹٰی قاے ئم کرنے کا مقصد خالصتا انسانی فلاح و بہبود ہے جو تعلیم و عمل کی ترویح سے ہی ممکن ہے۔ یونیورسٹی قائم کرنے کی یہ کاوش انسانی فلاح و بہبود کے دیگر کاموں میں سب سے نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔ ناردرن یونیورسٹٰٰٰی قائم کرنے کا یہ اقدام مکمل غور و خوص، ایمانداری، زمانے کے تبدل و تغیر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ایسے عظیم مقاصد کی تکمیل کے لیے ہم جہد مسلسل، جانی امداد کی سخت ضرورت ہوتی یے۔

ہم ایسے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جواس عظیم مقصد کے حصول کے لیے اپنی زہنی اور فکری صلاحیتیں صرف کر رہے ہیں۔ قطع نظر کے وہ ناردرن یونیورسٹی کے باقاعدہ ملازم ہیں یا بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ تمام دشواریوں کے باوجود ہم انسانی ترقی و بہبود کے ابدی سفر کی طرف رواں دواں ہیں۔

نصابی پروگرام

ترمیم

فیکلٹی آف انجینیرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی

ترمیم

یونیورسٹی انجینیرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مضامین میں چار سالہ انڈر گریجویٹ اور دو سالہ پوسٹ گریجویٹ کے پروگرام میں داخلہ دیتی ہے۔ یونیورسٹی الیکٹریکل انجینیرنگ، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے انڈر گریجویٹ میں طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ الیکٹرانکس، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم دی جاتی ہے۔

فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز

ترمیم

ناردرن یونیورسٹٰٰٰی، بزنس ایڈمنسٹریشن میں چار سالہ انڈر گریجویٹ اور دو سالہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ دیتی ہے۔ ان پروگراموں میں انتظامی امور اور بین الاقوامی تجارت کے موضوعات پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔

فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز

ترمیم

یونیورسٹٰٰٰی ٹیکسٹائل، فیشن ڈیزائننگ اور ہوم اکنامکس کے چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام، ایک سالہ بیچلر ڈگری بی-اٰیڈ پروگرام اور اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، اردو اور جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کرواتی ہے۔

فیکلٹی آف سائنس

ترمیم

یونیورسٹٰٰٰی علوم ریاضی میں پوسٹ گریجویٹ جبکہ ماحولیات میں پوسٹ گریجویٹ اورایم فل پروگرام میں داخلہ پیش کرتی ہے۔

مرکزی عمارات

ترمیم

نوشہرہ میں یونیورسٹی کی دو عمارات ہیں۔ سٹی کیمپس حکیم آباد میں واقع ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سٹی کیمپس میں بہت آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی کی مرکزی عمارت وٹار ولی زیارت کاکا صاحب روڈ نوشہرہ میں واقع ہے۔ اس عمارت کا سنگ بنیاد جناب خلیل الرحمن صاحب، گورنر خیبر پختونخوا نے اپریل 2005 میں رکھا۔