ناصر سندھو 10 جولائی 1985 کو قصور کے ایک قصبے مصطفےٰ آباد للیانی میں پیدا ہوئے. صحافت کے آغاز میں اپریل 2014 کو روزنامہ انصاف لاہور کے ساتھ منسلک ہوئے.

2015 کے وسط سے پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ملک گیر تنظیم * پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ساتھ منسلک ہو کر صحافتی تحفظ کی جنگ میں ہزاروں صحافیوں کے شانہ بشانہ کام کیا. 2016 کے آخر میں انھیں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی جسے تا حال اچھے انداز میں نبھایا جا رہا ہے.