پاکستان میں قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے 27 جون 2018ء کو استعفی دے دیا،

ناصر خان جنجوعہ
 

معلومات شخصیت
عملی زندگی
مادر علمی پاکستان ملٹری اکیڈمی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ جرنیل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ناصر جنجوعہ نے اپنا استعفی نگران وزیرِ اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو بھیجا جنھوں نے ان کا استعفی منظور کر لیا

لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو 2015ء میں اس وقت کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا۔

بعد ازاں 2016ء میں اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو انسدادِ دہشت گردی کے لیے وضع کردہ 'نیشنل ایکشن پلان' پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔

قومی سلامتی کے مشیر مقرر ہونے سے قبل ناصر جنجوعہ پاکستانی فوج میں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے

حوالہ جات

ترمیم