ڈراما نویس
ڈراما لکھنے والی شخصیت
(ناٹک نگار سے رجوع مکرر)
- انگریزی نام : dramatist / playwright۔ ڈراما نویس، ڈراما نگار، تمثیل نگار اور تمثیل نویس جیسے الفاظ اس شخص کے لیے مستعمل ہیں جو ڈرامے لکھتا ہے۔ اس فن کی خصوصیت یہ ہے کہ ڈراما نویس کو اپنے ڈرامے کے لیے کردار، مکالمے، چہرے پر جذبات کا اظہار، کہانی اور من حیث الجموع حالات کی منظرکشی ایسی کرنی پڑتی ہے کہ ناظرین اسے حقیقت کا آئینے دار سمجھیں۔