پاکستان کی ہونہار بچی 9 سالہ نتالیہ نجم بھی انہی ہونہار لوگوں میں سے ایک ہیں۔ لاہور میں 2011ء کو پیدا ہوئی، نتالیہ نجم جنھوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے صفحات پر درج کرا کے ملک کا نام روشن کیا۔

نتالیہ نے 6 اگست 2020ء کو کیمسٹری کے مختلف عناصر کو پریاڈک ٹیبل پر صرف 2 منٹ42 سیکنڈز میں ترتیب دے کر بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جنھوں نے یہ کارنامہ 2 منٹ 49 سیکنڈز میں سر انجام دیا تھا۔ نتالیہ جہاں اس کارنامے پر خوش ہیں، وہیں بائیو کیمسٹ بننے کے لیے پرعزم بھی ہیں۔

پاکستان کی ہونہار بیٹی نتالیہ نجم کے والدین کو بیٹی پر فخر ہے اور کہتے ہیں کہ کرونا کے باعث اسکول بند رہے، لیکن بیٹی کو گھر میں ہی چالیس دن میں تیاری کرا کے یہ اعزاز حاصل کیا۔بچی کے والدین شینا نجم اور حسن نجم کا کہنا ہے کہ بیٹی پر فخر ہے، گھر میں نتالیہ کی پریکٹس کرائی،[1]

حوالہ جات ترمیم

حوالہ جات

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 05 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2020