نجم الدین احمد
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (مئی 2020) |
نجم الدّین احمد پاکستان کے معروف افسانہ نگار، ناول نویس اور مترجم ہیں۔
پیدائش و تعلیم
ترمیمنجم الدّین احمد کا تعلق بہاول نگر سے ہے۔ وہ 2 جون 1971ء کو بہاول نگر ہی میں پیدا ہوئے اور یہیں سے تعلیم حاصل کی۔ اُنھوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کیا ہوا ہے۔ ستمبر 1993ء سے محکمہ مال، پنجاب میں سرکاری ملازم ہیں۔
تصانیف و تراجم
ترمیمنجم الدّین احمد ایک منجھے ہوئے افسانہ نگار اور ناول نویس ہیں۔ انھوں نے کئی برس قبل اپنے ادبی کیریئر کا آغاز نظم نگاری سے کیا۔ ان کی نظمیں مختلف مؤقر جرائد میں اشاعت پزیر ہوئیں۔ بعد میں افسانوی نثر کی جانب آئے اور اِسی کے ہو کر رہ گئے۔ اُن کے طبع زاد افسانے اور تراجم مؤقر اُردو جرائد کے صفحات کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ افسانوی نثر کے ساتھ ساتھ چند تنقیدی مضامین بھی تحریر کر چکے ہیں۔ اُن کی تخلیقات اور تراجم کی ترتیب وار تفصیل حسب ذیل ہے:
ناول
ترمیم- مدفن (اشاعت اول) 2007ء ، بک ہوم پبلیشر، لاہور [1]
- کھوج (اشاعت اول) 2016ء، القا پبلیشر، لاہور [2]
- سہیم (اشاعت اول) 2019ء، عکس پبلی کیشنز، لاہور[3]
- مَینا جیت (زیرِ طبع)
- پرچھائیاں (زیرِ طبع)
کہانیاں (افسانے)
ترمیم- آؤ بھائی کھیلیں (تیرہ افسانے) (اشاعت اول) 2013ء
- فرار اور دُوسرے افسانے (سترہ افسانے) (اشاعت اول) 2017ء[4] [5]
تراجم
ترمیم- بہترین امریکی کہانیاں (اشاعت اول) 2015ء، پبلیشر : سٹی بک پوائنٹ، کراچی
- نوبل انعام یافتہ ادیبوں کی منتخب کہانیاں (اشاعت اول) 2016ء[6][7]
- عالمی افسانہ-1 (عالمی ادب سے انتخاب) (اشاعت اول)2017ء [8]
- فسانۂ عالم (منتخب نوبل کہانیاں) (اشاعت اول) 2019ء [9]
- سلیم شہزاد کے سرائیکی ناول "پلوتا" کا ترجمہ(اشاعت اول) 2019ء[10]
- کافکا بر لبِ ساحل (اشاعت اول) 2020ء،(معروف جاپانی ادیب ہاروکی مُورا کامی کے ناول Kafka on the Shore کا ترجمہ) [11]
- کتاب دَدَہ قورقُود (آذر بائیجان کی مشہور رزمیہ داستان) ، اشاعت اوّل : 2022ء، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد [12]
- منتخب کہانیاں، از اَولگا توکارچُک (نوبل انعام: 2018ء) (اشاعت اول) (زیر طبع)
تحقیق و تالیف
ترمیم- ڈسٹرکٹ گزٹیئر ضلع بہاولنگر، 2021ء [13]
اعزازات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ یاسر حبیب (02-11-2022)۔ "MADFAN"۔ ریختہ۔ بک ہوم، لاہور۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ Yasir Habib (8 جولائی، 2022ء)۔ "Khoj"۔ Readings۔ Readings۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی، 2022ء
- ↑ یاسر حبیب (02-11-2022)۔ "SAHEEM سہیم"۔ AKS PUBLICATIONS۔ عکس پبلی کیشنز، لاہور۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ https://sirfurdu.com/archives/28410/%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%92-%d8%a7%d9%81%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%92/%d8%a7%db%81%d9%85-%d8%ae%d8%a8%d8%b1%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2/?fbclid=IwAR0iRRh9oIp6AHyl5PteNiH-hOYqkZILPUirVwuiobtLai6B0RcN5PgvECQ[مردہ ربط]
- ↑ یاسر حبیب (02-11-2022)۔ "فرار اور دوسرے افسانے"۔ alhamd publications۔ الحمد پبلی کیشنز ، لاہور۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ https://staging.nawaiwaqt.com.pk/19-Aug-2017/650415[مردہ ربط]
- ↑ یاسر حبیب (02-11-2022)۔ "نوبیل انعام یافتہ ادیبوں کی منتخب کہانیاں"۔ اکادمی ادبیات پاکستان۔ اکادمی ادبیات پاکستان۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ یاسر حبیب (02-11-2022)۔ "عالمی افسانہ"۔ alhamd publications۔ الحمد پبلی کیشنز، لاہور۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ یاسر حیبیب (02-11-2022)۔ "FASANA E ALAM فسانہ عالم"۔ AKS PUBLICATIONS۔ AKS PUBLICATIONS۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ یاسر حبیب (02-11-2022)۔ "پلوتا(سرائیکی ناول)"۔ AKS PUBLICATIONS۔ AKS PUBLICATIONS۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ یاسر حبیب (02-11-2022)۔ "KAFKA ON THE SHORE کافکا برلب ساحل"۔ AKS PUBLICATIONS۔ AKS PUBLICATIONS۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2022
- ↑ Yasir Habib (25-10-2022)۔ "کتاب دَدَہ قورقُود (آذر بائیجان کی مشہور رزمیہ داستان)"۔ Urduwirsa۔ 02 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022
- ↑ Yasir Habib (25-06-2024)۔ "Gazetteer Bahawalnagar" (PDF)۔ Board of Revenue, Government of Punjab۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2024
- ↑ Yasir Habib (31 جنوری 2019ء)۔ "UBL announces winners of the 7th UBL Literary Awards" (PDF)۔ https://www.ubldirect.com/۔ UBL times۔ 08 جولائی 2022 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2019ء روابط خارجية في
|website=
(معاونت) - ↑ Yasir Habib (26 مارچ، 2021ء)۔ "اکادمی ادبیات کا اہلِ قلم کے لیے کمال فن اور قومی ادبی ایوارڈ کا اعلان"۔ روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ، 2021ء