معاشرتی مسائل کے حقیقی ترجمان، نئے اردو اور پنجابی ادیب اور معروف شاعر

پیدائش

ترمیم

نام محمد طفیل احمد اور تخلص نجیبؔ ہے۔ 8 اگست 1946ء کو امرتسر (پنجاب) میں پیدا ہوئے۔[1][2]

تعلیم

ترمیم

دیال سنگھ کالج، لاہور سے بی اے کیا۔ [3]

عملی زندگی

ترمیم

کچھ عرصہ نجیبؔ احمد ایک اشاعتی ادارے سے متعلق رہے جس کے تحت مختلف ادبی کتابیں شائع ہوتی تھیں۔ بعد ازاں ایک سرکاری محکمے سے منسلک ہو گئے۔[4][5]

ادبی خدمات

ترمیم

اردو کے علاوہ پنجابی زبان میں بھی شعر کہتے تھے ۔ ان کے دو شعری مجموعے ’’عبارتیں ‘‘ اور ’’زرِ ملال‘‘ کے نام سے شائع ہوئے[6][7]

اعزازات

ترمیم

14 اگست 2014ء کو صدارتی تمغا حسن کارکردگی سے نوازے گئے ،[8]

وفات

ترمیم

9 اپریل 2021ء کو لاہور (جوہر ٹاؤن) میں دل کا دوری پڑنے سے وفات پا گئے ، لاہور میں تدفین کی گئی ،۔[9]

  1. https://www.express.pk/story/2165239/24
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 08 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2022 
  3. https://urdu.website/archives/11379/amp
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 08 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2022 
  5. https://urdu.website/archives/11379/amp
  6. بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:390
  7. "آرکائیو کاپی"۔ 08 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2022 
  8. "آرکائیو کاپی"۔ 08 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2022 
  9. https://www.express.pk/story/2165239/24