نخجوان
نخجوان (انگریزی: Nakhchivan،آذری: Naxçıvan) آذربائیجان کا شہر ہے مگر اسے ایک آزاد اور خود مختار علاقہ کی حیثیت حاصل ہے۔ اصلاً یہ ایک بڑا علاقہ ہے جس میں نخجوان شہر کے علاوہ جلفا شہر بھی شامل ہے۔ یہ 39.2089 درجے شمال، 45.4122 درجے مشرق پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 15 مربع کلومیٹر ( 5.8 مربع میل ) ہے۔ آبادی 2008ء میں 75 ہزار تھی۔ سطح سمندر سے بلندی 1000 میٹر (3280 فٹ) ہے۔ موجودہ ناظم کا نام واصف طالبوف ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک چھوٹا شہر ہے۔ یہ آذربائیجان کے دار الحکومت باکو سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 99 فی صد آبادی مسلمان ہے۔ شہر ایک قدیم تجارتی مرکز تھا۔ چنگیز خان کے زمانے میں اس نے کافی ترقی کی۔ تجارت اور جوتا سازی کے لیے نخجوان مشہور ہے۔
نخجوان | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
قابل ذکر | |
درستی - ترمیم |