تقصیر
(ندامت (جذبہ) سے رجوع مکرر)
تقصیر یا احساسِ گناہ (guilt) ایک حالت کا نام ہے جو کسی بدخصالی (offense) یا بدکاری یا قصور یا کسی غیر اخلاقی کام کے باعث پیدا ہوتی ہے؛ حالت کے ساتھ ہی یہ اس ادراکی اور جذباتی کیفیت یا تجربے کے لیے بھی استعمال ہونے والا لفظ ہے جس سے اس قصور یا بدخصالی سے تعلق رکھنے والی شخصیت دوچار ہوتی ہو، خواہ اس شخصیت میں تقصیر کا یہ احساس (یا احساس جرم) واقعتاً حقیقت پر مبنی ہو یا اس نے اپنی ذاتی نفسیاتی نوعیت کی وجہ سے اس تقصیر کو بلا ضرورت (یا ضرورت سے زیادہ) خود پر طاری کر لیا ہو۔ تقصیر، شرمندگی (shame) سے الگ کیفیت ہے گو کہ دونوں ہی بنیادی طور پر اخلاقیات کے برخلاف کسی عمل سے نمودار ہوتی ہیں۔