سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر ندیم اپل نے عملی صحافت کا آغاز 1972ء میں روزنامہ مساوات سے کیا بعد ازاں سیارہ ڈائجسٹ اور حکایت ڈائجسٹ سے وابستہ رہے پھر روزنامہ مغربی پاکستان کے نیوز ایڈیٹر ، مشرق ، انصاف ، خبریں ، نوائے وقت اور جرات سے منسلک رہے اب روزنامہ خبریں کے میگزین ایڈیٹر ہیں ان کی 3 کتابیں خبر قبیلہ ، کمپنی تو یہی چلے گی(دسمبر 2020ء) [1] اور کامیڈین امان اللہ شائع ہو چکی ہیں ، کالم " تپش " بھی لکھتے ہیں۔[2]

  1. https://www.nawaiwaqt.com.pk/06-Dec-2020/1257516
  2. 4 جون 2023ء تحریر میم سین بٹ