نذر حافی کا اصل نام نذر الاسلام ہے۔ ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے مہاجر خاندان سے ہے۔ آزادکشمیر میں ان کی پیدائش ہوئی اور وہیں انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ کالج و یونیورسٹی کی تعلیم کے لیے پاکستان اور پھر بیرونِ ملک چلے گئے۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی تحقیقی و کتابی مزاج رکھتے تھے۔ آج بھی تحقیقات، ادب، صحافت، مطالعات، نقد و نظر ، کالم نویسی ، اختصاریہ اور مضمون نویسی جیسی متعدد اصناف نثر کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہی مذکورہ اصناف ِ نگارش ان کی شناخت ہیں۔ ان کا شمار ایسے نئے مزاحمتی ادیبوں میں ہوتا ہے جن کی تحریروں کو مقبولیت عام کا درجہ حاصل ہے۔ قارئین کے درمیان انھیں علمی و فکری نظریات اور مزاحمتی صحافتی ادبیاتکے باعث خاص شہرت حاصل ہے۔[1] صحافت کے علمی زوال کے اس زمانے میں انھیں اردو صحافت کی علمی و فنی آبرو کے علمبردار کے طور پر مانا جاتا ہے۔ تجریدی و علامتی ادب کے ساتھ ساتھ علمی و فنی نقد بھی ان کا خاص میدان ہے۔ شدت پسندی اور مذہبی منافرت سے بیزار ہیں جبکہ کسی حد تک لبرل و سوشلسٹ افکار خصوصا سرسید احمد خان، ذو الفقار علی بھٹو اور کچھ حد تک مولانا مودودی نیز قائد اعظم سے بھی متاثر لگتے ہیں.[1] ان کی تصانیف و تالیفات کو انٹر نیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دس سال سے ان کا ویب لاگ اردو زبان کے بہترین مزاحمتی ویب لاگز میں شمار ہوتا ہے۔ آج کل زوم پر ان کے آن لائن سیشن جہان اسلام کے فراموش شدہ موضوعات[2] کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ان کے آن لائن سیشن سے اب تک ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی، ڈاکٹر عنایت اللہ اندرابی،ڈاکٹرگلزار جعفری،ڈاکٹر قیصر عباس جعفری،ڈاکٹرساجد خاکوانی،ڈاکٹر صابر ابو مریم،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سمیت طاہر یسین طاہر﴿ اسلام آباد صحافی﴾ ،احمد میر کشمیری،محبوب اسلم،ڈاکٹرعبداللہ بلم ﴿افریقہ﴾،علامہ مقصود ڈومکی﴿بلوچستان﴾،عبدالمناف غلزئی﴿برلن﴾،پروفیسر ندیم بلوچ ﴿اسلام آباد﴾،مفتی گلزار نعیمی ﴿اسلام آباد﴾، فاروق عادل۔بی بی سی﴿صحافی،اسلام آباد﴾، رائے یوسف رضا دھنیالہ﴿جہلم﴾ ،ڈاکٹر حفیظ الرحمان﴿سیاست دان،کے پی کے﴾،پروفیسر نثار ہمدانی﴿آزادکشمیر، ماہر تعلیم﴾، افتخار کاظمی۔۔۔﴿آزاد کشمیر، ماہر تعلیم﴾ اکرم سہیل ﴿آزاد کشمیر، سابق بیوروکریٹ، شاعر و ادیب﴾جواد کاظمی ۔۔۔﴿ آزاد کشمیر، ماہر تعلیم ﴾جاوید راٹھور﴿امریکا ،سابق سیکرٹری بے نظیر بھٹو﴾عطاالرحمان چوہان﴿ چئیرمین اردو نفاذ تحریک﴾ ، سلمان درانی ﴿لاہور صحافی﴾ ، ڈاکٹر عبد اللہ بلم [افریقہ] ڈاکٹر ولید رسول [کشمیر] ، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،غلام رضا نقوی ایڈوکیٹ[سابق ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل] معروف کالم نگار و سابق بیوروکریٹ عبد الحمید، اسی طرح بیرسٹر اے ماجد ترمبو،راجا محمد فاضل تبسّم جماعت اسلامی، زاہد صفی آل پارٹیز حریت کانفرنس اور ملک کے نامور تجزیہ کار سمیع اللہ ملک جیسی شخصیات اپنے تجزیات پیش کر چکی ہیں۔[3] کسی بھی سائٹ کی درجہ بندی میں سب سے پہلے قلمکارکا نام دیکھا جاتا ہے۔ چنانچہ نذر حافی صاحب کا نام تمام اہم ویب سائٹس کے لکھاریوں کی فہرست میں دکھائی دیتا ہے۔

  1. https://www.mukaalma.com/125880/
  2. "آرکائیو کاپی"۔ دی پاک میڈیا۔ 13 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2021 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 01 نومبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2021 

مزید دیکھیے ترمیم