نذیر بنارسی (پیدائش:25 نومبر 1909 - وفات 23 مارچ 1996) ایک بھارتی اردو شاعر تھے۔.۔۔.نذیر बनारसी.۔۔.بھارتی.۔۔.اردو گنگ و جمن، جواہر سے لال تک، غلامی سے آزادی تک، چیتنا کے سور، کتاب غزل، راشٹر کی امانت راشٹر کے حوالے وغیرہ ان کی اہم تخلیقاث ہیں۔ [1]

نذیر بنارسی
معلومات شخصیت

نذیر نے اپنی پوری زندگی بنارس میں گزاردی۔ اس شہر کی مشترکہ تہذیب اور روایتوں سے انھیں گہرا جذباتی تعلق تھا۔ ہندومسلم اتحاد کے لیے وہ ہمیشہ سرگرم رہے۔ ان کی شاعری میں قومیت اور مقامی موضاعات کی کارفرمائی ہے۔ ہندی اور اردو دونوں حلقوں میں انھیں یکساں مقبولیت حاصل تھی۔

نذیر بنارسی نے عام موضوعات کو سیدھے سادے انداز میں عمدگی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اس لیے ان کے کلام میں سادگی اور تاثیر نمایاں ہے۔

حوالے

ترمیم
  1. "नज़ीर बनारसी और उनकी शायरी" (بزبان ہندی)۔ कविताकोश۔ 16 मार्च 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 मार्च 2014