نسناس
نسناس (نصف انسان) جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شیطان اور انسان کے ملاپ سے پیدا ہوا۔ نسناس انسانوں کی شکل کی ایک مخلوق ہے جو انھی کی نسل سے ہے اور صحاح میں ہے کہ وہ ایسی مخلوق ہے جو ایک پیر سے کود کود کر چلتی ہے۔ مسعود
نے "مروج الذھب" میں لکھا ہے کہ یہ انسان کی طرح ایک جانور ہے جس کی صرف ایک آنکھ ہوتی ہے یہ پانی میں رہتا ہے پانی سے نکل کر بات بھی کرتا ہے انسان پر قابو پا لے هةخةتو اس کو مار ڈالتا ہے۔ اور قزوینی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ یہ مستقل ایک قوم ہے جن میں ہر ایک کو انسان کا آدھا جسم ملا ہے آدھا سر، ایک آنکھ، ایک سر، ایک ہاتھ، ایک پیر، جیسے کسی انسان کو چیر کر دو ٹکڑے کر دیا گیا ہو۔ ایک پیر پر بہت تیز پھدکتا ہے اور بہت تیز دوڑتا ہے دریائے چھین کی جزیروں پر پایا جاتا ہے۔ دینوری کی کتاب "المجالستہ" میں ابن اسحاق سے منقول ہے کہ نسناس یمن میں ایک مخلوق ہے جس کی ایک آنکھ، ایک ہاتھ اور ایک پیر ہوتا ہے جس سے وہ چھلانگ لگاتے ہیں۔ اہل یمن اس کا شکار کرتے ہیں۔