نسیم الحق زاہدی
اس میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
نسیم الحق زاہدی[1] کا تعلق پاکستان کے مشہور ادبی شہر، شہر اقبال سیالکوٹ[2] سے ہے۔ نسیم الحق زاہدی نے 3 فروری 1999ء سے ماہنامہ پھول لاہور سے لکھنے کا آغازکیا جو مختلف اخبارات میں ہنوز جاری ہے۔ اب تک زاہدی کے پاکستان اور بیرون پاکستان اخبارات میں 5000 کے قریب کالم شائع ہو چکے ہیں۔ ان کا پسندیدہ موضوع بین المذاہب ہم آہنگی ہے۔ اگست 2015ء میں "سپہ سالار امن حضرت محمد ﷺ" کے عنوان سے اپنے کالموں میں سے انتخاب کرکے ایک کتاب شائع کرچکے ہیں۔ اب تک نسیم الحق زاہدی کو 36 کے قریب مختلف ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹس مل چکے ہیں۔ جن میں سے 2003ء میں مادرملت فاطمہ جناح ایوارڈ، 2010ء میں گولڈ میڈل برائے امن ،2011ء میں امن ایوارڈ (گورنمنٹ آف پاکستان)، 2014ء میں پرائم منسٹر گولڈ میڈل برائے امن، 2014 ء میں حسن کارکردگی ایوارڈبرائے امن، 2014ء میں چیف منسٹر گولڈ میڈل برائے امن، 2015ء میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے شکریہ کا خط، 2016ء میں سوہنی دھرتی اچیومنٹ ایوارڈ اور 2016ء میں رائٹر گلڈز آف اسلام کی طرف سے علمی و ادبی خدمات کے اعتراف پر ایوارڈ مل چکا ہے ۔ https://www.facebook.com/naseemulhaq.zahidi[1][2][3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سیالکوٹ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
- ↑ Urdu Columnist
- ↑ Columnists by nationality