نشاط یاسمین خان پاکستان کے اردو ادب کا ایک بہت بڑا نام ، مزاح نگار ، افسانہ نگار ، ناول نگار

پیدائش

ترمیم

نشاط یاسمین خان کراچی میں پیدا ہوئیں

تعلیم

ترمیم

کراچی ہی سے تعلیم حاصل کی ان کے والد صاحب فوج میں تھے اور یوں ان کا ملک بھر میں ٹرانسفر ہوتا رہتا تھا آپ نے ابتدائی تعلیم کا آغاز کراچی سے کیا اور کلاس فور تک کراچی میں پڑھا پرائمری سے مڈل تک راولپنڈی سے تعلیم حاصل کی اور میٹرک کراچی سے کیا انٹر بھی کراچی سے کیا پھر دو سال تک یونیورسٹی میں پڑھا اور تیسرے سال 1980ء میں شادی ہوئی

ادب نامہ

ترمیم

لکھنے کی ابتدا 1997ء میں شادی کے سترہ سال بعد کی اور شاعری سے آغاز کیا مختلف رسائل میں کلام چھپتا رہا، آرٹیکل لکھے، تراجم بھی کیے ، پھر سارا دھیان افسانے کی طرف ہو گیا اخبارات و رسائل میں تواتر سے لکھا ،

تصانیف

ترمیم

ناول نگاری بھی کی دو ناول شائع ہو چکے ہیں۔سب سے پہلا ان کا ناول ہی شائع ہوا تھا 2007ء میں اور اسی سال ایک افسانوی مجموعہ شائع ہوا ۔ 2015ء میں افسانوی مجموعہ (سرخ لکیریں ) شائع ہوا ۔ 2017 میں پہلی مزاحیہ کتاب ( اماں نامہ ) لکھی[1] پھر 2022ء میں ناول ( رودکوہی ) ناول شائع ہوا اور اسی سال بچوں کے لیے ایک ناول لکھا جو شائع ہو چکا ہے۔پھر 2022ء میں ہی افسانوی مجموعہ (ماں ری ) شائع ہوا ہے آپ آج کل افسانچوں پر کام کر رہی ہیں اور 100 لفظی کہانیاں لکھیں ہیں آپ نے ہر صنف ادب میں طبع آزمائی کی ہے۔اور اس وقت بھی دو ناولوں پر کام کر رہی ہیں۔

  1. https://www.wujood.com/48807/