نشانہ بازی کا ہدف (انگریزی: Shooting target) بندوقوں کے چلانے اور تیر اندازی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں مقابلہ کاروں یا پھر شوقیہ کھیلنے والوں کے سامنے کچھ اتری ہوئی شکل پیش کی جاتی ہے، جو عمومًا کئی گول دائروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان دائروں کے بیچوں بیچ یا تو ایک کلیدی دائرہ یا کچھ نشان ہوتا ہے، جس پر تیر مارنا ہوتا ہے یا گولی سے نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص بعینہ اس ہدف پر نشانہ لگانے میں کامیاب ہو تو وہ فاتح قرار پاتا پے، بہ صورت دیگر اس کا نشان خطا کر جاتا ہے۔

کئی بیضوی شکل کے دائروں کے پیچ ایک نشانہ بازی کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس ہدف کی مانوسیت انگریزی زبان کے حرف ایکس کی شکل میں رکھی گئی ہے۔

نشانہ بازی کی مشقیں

ترمیم

نشانہ بازی کی مشقیں نہ صرف کھیل اور تفریح کے لیے کی جاتی ہیں، یہ فوج اور پولیس اہل کار بھی کام کی انجام دہی کے لیے بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ عسکری دستے اور دہشت گرد گروہ بھی اپنے مشن کی انجام دہی سے پہلے کرتے ہیں۔ 2015ء میں کیلی فورنیا کے علاقے سان برناڈینو میں ذہنی مسائل اور بیماریوں کا شکار افراد کی مدد کے مرکز پر ایک صبح ہونے والے دہشت گرد حملے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد یہ دونوں حملہ آور پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے گئے تھے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اس گولی باری کرنے والے جوڑے نے حملے سے کئی دن قبل ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی تھیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم