نص ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی اجازت یا واضح ثبوت کے ہیں۔ اثنا عشری اور اسماعیلی شیعوں کے یہاں یہ اصطلاح اماموں کی جانشینی کے لیے پچھلے امام کی رضامندی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

شیعہ عقیدہ کے مطابق نص کلامء الہی اور احادیث ء معصوم (نبی ص اور ائمہ ) کو شامل ہے- قرآن میں واضح حکم نصء صریح یا قطعی کہلاتا ہے-

شیعہ امامیہ امامت میں عصمت کو شرط جانتے ہیں اور اس کی دلیل یہ ہے کہ انسانی عقلیں چونکہ عصمت کی معرفت و شناخت سے قاصر ہیں اس لیے کہ عصمت ایک باطنی امر ہے، لھذا امامت کے لیے نص کے وارد ہونے کو واجب جانتے ہیں<علامہ حشمت علی خیر اللہ پوری، غایت المرام فی ضرورت الامام، لاہور>- یہی وجہ ہے کہ شیعہ امامیہ نصبء امام کو منصوص من اللہ جانتے ہیں-

<1 > علامہ حشمت علی خیر اللہ پوری، غایت المرام فی ضرورت الامام، لاہور

نص کا سنی نقطہ نظر

ترمیم

لفظ (کلام ) کو جس معنی میں چلایا گیا ہوتو وہ لفظ اس معنی کے لیے نص کہلاتا ہے- بعض اوقات ہر دلیلء سمعی (قرآن، حدیث، اجماع ) کو نص کہہ دیا جاتا ہے-ظاہر نص پر عمل کرنا واجب ہے خواہ یہ عام ہو یا خاص-(تلخیص اصول الشاشی )-

== حوالہ جات ==

ترمیم

1- < علامہ حشمت علی خیراللہ پوری، غایت المرام فی ضروعت الامام ص 8،9 لاہور>

2-<الشاشی ، تلخیص اصول الشاشی >