ڈیٹا کی نظامت
ڈیٹا کا نظم (انگریزی: Data management) ان سبھی تعلیمی شعبہ جات پر محیط ہے جو ڈیٹا کے نظم اور اسے قابل قدر مصدر کے طور پر بنائے رکھنے جڑے ہیں۔
ڈیٹا کے نظم کی مثالیں
ترمیمیونیورسٹی آف دی پیسیفک ڈیٹا کے طور پر نام کو جمع کرنے کے مقصد کی یہ تعریف پیش کرتی ہے کہ "اس شخص کی ہمارے نظام (سسٹم) میں شناخت کی جا سکے جو ہمارے کیمپس سے جڑا ہو"۔ نام بجائے خود کوئی ایک خالی خانہ نہیں کہ اسے پُر کیا جائے۔ عام طور سے اس متصل اور ذیلی خانہ جات شامل ہوتے ہیں جیسے کہ پہلا نام (First Name)، آخری نام (Last Name)، ترجیحی پہلا نام (Preferred First Name) اور ترجیحی آخری نام (Preferred Last Name) اور منتخبہ نام (Chosen Name)۔ صرف ایک شخص کا نام ہونا ہی ہم کو یہ سہولت فراہم نہیں کرتا کہ ہم ایک شخص کی شناخت کی تصدیق کر سکیں یا اس شخص سے ربط قائم کریں۔ جیسے کہ ترجیحی یا منتخبہ نام کا نہ ہونا کسی مخنث یا ایل جی بی ٹی کیو کی نجی معلومات کی نفی کر سکتا ہے۔ "نام" کے خانے کو مزید بااثر بنانے کے لیے ہم ڈیٹا کے اندراج کے اصول کو بروئے کار لاتے ہیں تاکہ دستی اندراج کو معیاری بنایا جا سکے اور اس کے لیے بڑے اور چھوٹے حروف اور ہائفن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر نام کے خانے کو بدلنے کی ضرورت ہے، تو طریقۂ کار موجود ہیں جو مخصوص دستاویزات کی روشنی میں اس تبدیلی کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے ہماری ڈیٹا جمع کرنے کی ضرورت پورا کرنے کے لیے اچھی منصوبہ بندی درکار ہے۔[1]
یہ غور طلب ہے جس طرح ایک خانہ یعنی نام کی معلومات میں کئی نکات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے، اسی طرح سے ڈیٹا کے نظم کے لیے اچھی اور دیر پا کار گر حکمت عملی درکار ہے جس میں اور خانہ جات کی معلومات کا یک جا کرنا، اس کی وقتًا فوقتًا تجدید و تحدیٹ، نیز اضافے اور حذف شدگی شامل ہے۔
عام معلومات کے یکجا کرنے کے مقابلے میں تحقیقی ڈیٹا کا نظم اور بھی پیچید ہوتا ہے۔ [2]