نظام ڈومین نیم
نظام ڈومین نیم یا domain name system جس کے اوائل کلمات DNS اکثر استعمال کیے جاتے ہیں، دراصل انٹرنیٹ (internet) یا کسی اور نیٹ ورک (network) پر موجود ایک ایسا سرور (server) ہوتا ہے جو مختلف اقسام کی معلومات کو اسماء ساحہ (domain names) کے ساتھ ذخیرہ اور ان کو آپس میں مربوط کرنے کا کام کرتا ہے یعنی اہم ترین بات یہ کہ یہ ڈومین نیم (شمارندی اسم میزبان / hostname) کو دستورشبکی پتوں (IP addresses) میں ترجمہ کرتا ہے یا یوں کہ لیں کہ ڈومین نیم (domain name) کو شناخت کرتا ہے۔