نظرات
علم نجوم میں کواکب اور بیوت کے باہمی تعلقات کو نظرات (درشٹی) کہتے ہیں۔ یہ دراصل کسی کوکب کے دوسرے کواکب اور گھروں سے مخصوص فاصلے کے نتیجے میں ظہور پزیر ہوتے ہیں۔ انہیں کواکب کے سماوی طول بلد (Celestial Longitude) کے فرق سے ناپا جاتا ہے۔
اقسام نظرات ترميم
- کوکبی نظرات (گرہ درشٹی)
- بروجی نظرات (راشی درشٹی)
کوکبی نظرات ترميم
- مقابلہ: جب دو اجرام فلکی یا سماوی نقاط کے مابین فاصلہ 180 درجات ہو۔
- تثلیث: جب دو اجرام فلکی یا سماوی نقاط کے مابین فاصلہ 120 درجات ہو۔
- تربیع: جب دو اجرام فلکی یا سماوی نقاط کے مابین فاصلہ 90 درجات ہو۔
- تسدیس: جب دو اجرام فلکی یا سماوی نقاط کے مابین فاصلہ 60 درجات ہو۔
- تثمین: جب دو اجرام فلکی یا سماوی نقاط کے مابین فاصلہ 45 درجات ہو۔
- قِرآن : جب دو اجرام فلکی یا سماوی نقاط کے مابین فاصلہ صفر درجہ ہو۔