نظریاتی حیاتیات
نظریاتی حیاتیات اور ریاضیاتی حیاتیات (انگریزی: Mathematical and theoretical biology) یا ، حیاتیات کی وہ شاخ ہے جو نظریاتی تجزیے، ریاضیاتی نمونے اور زندہ نامیات کی تجرید کو استعمال کرتے ہوئے ان اصولوں کی تحقیقات کرتا ہے جو جانداروں کی ساخت، نشو و نما اور طرزِ عمل کے نظامات کو چلاتے ہیں۔ یہ تجرباتی حیاتیات کا الٹ ہے جس میں سائنسی نظریات کو تجربات کے ذریعے ثابت کیا جاتا ہے۔ یہ شعبہ بعض اوقات ریاضیاتی حیاتیات یا حیاتی ریاضیات کہلاتا ہے۔