نظم و ضبط (انگریزی: Discipline) ایک ایسا معیار ہے جس میں انسان ترتیب کے مطابق زندگی گزارتا ہے۔ نظم و ضبط لوگوں کو اپنی زندگی میں ترقی کرنے اور کامیابی حاصل کرنے میں دیتا ہے۔ ہر کوئی اپنی زندگی میں نظم و ضبط کو مختلف طریقے سے استعمال کرتا ہے۔ کچھ لوگ اسے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ سمجھتے ہیں ، جبکہ دوسرے ایسا نہیں سمجھتے۔[1] نظم و ضبط ایک رہنمایانہ اصولوں کا مجموعہ ہے جو انسان کو صحیح سمت میں لے جاتا ہے اور اس کی زندگی اور طرز عمل کو خوشنما بنا دیتا ہے۔

روزمرہ کے مشاہدہ اور تجربہ کے مطابق کسی بھی کام میں پختگی، خوبصورتی، بہتری، نفاست، کامیابی، وقت کی بچت اور پائیداری نظم و ضبط سے ہی آتی ہے۔ اس کے برعکس جو کام بے ڈھنگے، غیر مرتب، بدنظمی اور اس کے لیے مختص طریقِ کار سے ہٹ کر کیا جائے گا وہ نہ صرف یہ کہ بدصورت، غیر پختہ، بکھرا ہوا، نفاست اور پائیداری سے خالی ہوگا بلکہ اس میں بعض اوقات دوسرے لوگوں کی حق تلفی، ان کے ساتھ زیادتی، وقت کا ضیاع اور امن و امان کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ اگر تھوڑا سا غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سارا نظامِ کائنات ہماری تعلیم و تربیت کے لیے ایک نظم و ضبط کا پابند دکھائی دیتا ہے۔[2]

انسان کو زندگی میں بہت سے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر انسان منصوبہ بندی سے روز مرّہ کے تمام کام انجام دے تو اس کی پریشانیاں کافی حد تک کم ہو جاتی ہیں ۔ جب آپ خود منظم نہ ہوں تو کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ ہم ایک اچھی زندگی بسر کر سکیں ۔ کوشش کریں کہ گھر اور دفتر میں ایک منظم طریقے سے سارے کام انجام دیں ۔ ایسے افراد جو اپنی زندگی میں منظم نہیں ہوتے ہیں ، ان کے متعلق معاشرے کی رائے اچھی نہیں ہوتی ہے ۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم