نام: نعیم پاشا

تاریخِ پیدائیش: 18 دسمبر 1943

مقامِ پیدائیش: ایبٹ آباد، سرحد، پاکستان

پیشہ: فنِ تعمیر

خصوصی تعمیر: نیشنل آرٹ گیلری، اسلام آباد، پاکستان

موجودہ رہائیش: اسلام آباد

ایبٹ آباد

ترمیم

پاشا بٹوارے کہ چار برس پہلے ایبٹ آباد کے محلہ دار الخیر میں پیدا ہوئےـ ان کی والدہ کا نام شاہ جہاں بیگم اور والد کا نام حاجی محمد ظفر الدین تھاـ ان کی چھ بہنیں اور دو بھائی ہیں ـ پاشا پٹھان قبیلہ٘٘محمند سے تعلق رکھتے ہیں، ذات اسیل خیل اور ان کے آبا؏ سرحد کے شہر علی مسجد سے ہزارہ میں آ بسےـ

پاشا نے ایبٹ آباد میں ایف ایس سی کا امتحان دینے کے بعد لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا جہاں انھوں نے فنِ تعمیر کی تربیت حاصل کرنے کا ارادہ کِیاـ مگر ایک سال بعد، انھوں کے اس کالج کو چھوڑ کر لاہور کے یونیورسٹی آف انجنیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ لیا اور یہیں اپنی تربیت مکمل کی ـ

شاعری

ترمیم

مصوری کے علاوہ، پاشا شاعری بھی کرتے ہیں ـ ان کی پہلی کتاب "دھول کی چادر" 2007 میں شائع ہوئی ـ اس کتاب میں ان کی انگریزی، اردو، ہندکو اور پنجابی زبانوں میں کی گئی شاعری موجود ہے جس کا دیباچہ آئی اے رحمان صاحب نے لکھا ہےـ