نفائس اللغات
برطانوی عہد کی اردو لغت
نفائس اللغات اردو زبان کی ایک لغت ہے، جسے مولوی اوحد الدین بلگرامی نے 1837ء (1253ھ) میں مدون کیا۔ 636 صفحات پر مشتمل یہ لغت مطبع نول کشور لکھنؤ سے 1849ء میں شائع ہوئی۔ اس لغت میں بنیادی اندراج اردو الفاظ کو بنا کر ان کی تشریح فارسی زبان میں کی گئی ہے اور ان کے عربی اور فارسی مترادفات بھی دیے گئے ہیں۔ اردو الفاظ کی سند دینے کی بجائے عربی اور فارسی مترادفات کی سند کے طور پر جا بجا عربی اور فارسی اشعار پیش کیے گئے ہیں۔[1]
مصنف | مولوی اوحد الدین بلگرامی |
---|---|
ملک | برطانوی ہندوستان |
زبان | اردو، فارسی |
صنف | لغت |
ناشر | مطبع نول کشور لکھنؤ |
تاریخ اشاعت | 1849ء |
صفحات | 436 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 48