نفقہ
مابعد طلاق ادائیگی (انگریزی: alimony/ maintenance/ spousal support/ spousal maintenance) سے مراد وہ ادائیگیاں ہیں جو کسی شریک حیات یا سابقہ شریک حیات کو علحدگی یا طلاق کے معاہدے کے حاصل کرے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شریک حیات کو مالی امداد فراہم کی جائے جو کم آمدنی رکھتی ہے یا پھر کچھ آمدنی رکھتی ہی نہیں۔
یہ ادائیگی شوہر یا بیوی کو ہو سکتی ہے؛ جہاں بچے شامل ہوں، وہاں ممکن ہے کہ آدمی کمائی کرتا ہے اور عورت کو اپنا کریئر قربان کر کے بچوں کی پرورش کرنا پڑتی ہے اور اس طرح وہ مالی خسارے کے مرحلے سے گزرتی ہے۔ مطلقہ شریک حیات کو زندگی کی وہی کیفیت جینے کا حق حاصل جیسے کہ دوران شادی حاصل تھا۔[1]
ادائیگی کا تصفیہ
ترمیمایک شریک حیات کو کتنی ادائیگی ملنا چاہیے اس بات پر منحصر ہے کہ شادی کتنے عرصے تک برقرار رہی اور شرکائے حیات کے موجودہ اور مستقبل کی آمدنیاں کیا ہو سکتی ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں تو کئی عوامل ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف ہوتے ہیں؛ تاہم اگر زوجین دس سال کے بعد علحدگی یا طلاق کا راستہ چنیں تو یہ ادائیگی تقریبًا ملتی ہی ہے تاوقتیکہ زوجین کے پاس مساوی اجرت کا قوت ہو۔ بہ صورت دیگر زیریں آمدنی والے شریک حیات امداد پا سکتی ہے۔
ادائیگیاں عمومًا اس وقت ختم ہو جاتی ہیں جب جج کوئی مخصوص تاریخ طے کرے، سابقہ شریک حیات دوبارہ شادی کرے، بچے ماں باپ کی ضرورت محسوس نہ کریں، زیر آمدنی شخص وظیفہ یاب ہو جائے، مر جائے یا جج یہ طے کرے کہ وصول کنندہ خود کفیل بننے کی کوئی کوشش ہی نہ کرے۔
وصول کنندے کے لیے ادائیگی قابلِ محصول آمدنی ہے؛ ادا کنندے کے لیے یہ ایک مخفف خرچ ہے۔ اس ادائیگی کو بچوں کی پرورش سے ممیز رکھا گیا ہے۔ اسے سابقہ شریک حیات کی مدد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ بچوں کی کفالت کے لیے مالی ادائیگی اس سے مختلف رکھی گئی ہے۔ مالی دیوالیہ پن کی صورت ایک شخص یہ دونوں ادائیگیوں سے مستثنٰی ہو سکتا ہے۔[1]