نقاط الشمال و الجنوب
دائرہ افق سماوی اور دائرہ نصف النہار سماوی کے دو نقاط تقاطع جو دائرہ اول السموت کے علی الترتیب شمال و جنوب میں واقع ہوں کو نقاط المشرق والمغرب (انگریزی: North and South Points) کہتے ہیں اگر آپ شمال کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوں تو آپ کے سامنے کی جانب جہاں دائرہ نصف النہار اور دائرہ افق سماوی ایک دوسروے کو قطع کرتے ہیں وہ آپ کا عین نقطہ شمال ہے۔ اسی طرح آپ کی پشت کی جانب جہاں یہ دونوں باہم قطع کریں وہ عین نقطہ جنوب ہے ۔