سوزش مَفصِل یا گنٹھیا(Arthritis) کسی بھی قسم کی ایسی سوزش (inflammation) کو کہا جاتا ہے کہ جو جسم کے جوڑوں یا مفاصل (joints) کو متاثر کرتی ہو یعنی ان میں جلن، درد، ورم، سرخی اور سوزش کی کیفیات پیدا کرتی ہو۔ اس کی 100 سے زائد اقسام ہوتی ہیں۔ اس کو اشعالیت (rheumatism) کی ایک ایسی صورت شمار کیا جاتا ہے جو جوڑوں پر غالب اثر پیدا کرتی ہو۔اس کی علامات عموماً وقت کے ساتھ ساتھ نمودار ہوتی ہیں لیکن بسا اوقات اچانک بھی ظاہر ہو جاتی ہیں۔ یہ مرض 65 سے زائد عمر کے لوگوں میں عام ہے مگر یہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی ہو سکتا ہے۔ یہ مرض مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ عام ہے۔

سوزش مفصل
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
سوزش مفصل ، جوڑوں کو متاثر کرنے والی ایک سوزش یا التہاب کو کہا جاتا ہے
اکڈ-10 M00-M25
اکڈ-9 710-719

اسباب ترمیم

کرکری ہڈی ہمارے جسم میں ایک مضبوط لیکن لچکدار کنیکٹیو(connective) ٹشو ہے۔ جب ہم حرکت کرتے ہیں یا جوڑ پر زور دیتے ہیں تو یہ دباؤ اور جھٹکے کو جذب کر کے جوڑ کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کرکری ہڈی میں معمولی سی کمی بھی سوزش مَفصِل کا سبب بنتی ہے۔

علامات ترمیم

جوڑوں میں درد ، سختی اور سوجن سب سے زیادہ عام علامات ہیں۔ چلنے میں دشواری اور جوڑوں کے گرد جلد کا سرخ ہونا بھی اس مرض کی علامت ہے۔ اس سے متاثرہ لوگ صبح کے وقت اسے زیادہ محسوس کرتے ہیں۔

متاثر ہونے والے جوڑ ترمیم

  • انگلیوں کے نچلے جوڑ
  • انگلیوں کے درمیانے جوڑ
  • انگوٹھے کا جوڑ
  • گردن کا عنقی مہرہ
  • کمر کا نچلا حصہ
  • گھٹنے
  • کولہے کے جوڑ
  • پاؤں کے انگوٹھے کی جڑ کا جوڑ

تشخیص ترمیم

اس کی تشخیص کے لیے اینٹی سی سی پی(Anti CCP), آر ایف (RF)اور اے این اے (ANA) نامی ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں۔ جن سے اس کی جانچ ہوتی ہے۔