نل دمینتی (1920ء ہندی فلم)

شکنتلا
'نل دمینتی (1920) فلم کا پوسٹر،
ماخذ : انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس
موسیقیخاموش فلم
تاریخ نمائش
1920

اداکار ترمیم

کہانی ترمیم

1920ء میں ہی داداصاحب پھالکے کی فلم نل دمینتی ریلیز ہوئی۔ یہ بھی پہلی ایسی ہندوستانی فلم تھی جو بھارت اور اٹلی کی شراکت سے بنی تھی۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ اس فلم سے ہندوستانی سنیما کی پہلی سپر اسٹار اداکارہ پیشینس کوپر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ پیشینس کوپر کے علاوہ فلم کے اداکاروں میں کیکی اداجانیا، دادی بھائی سرکاری، سگنورینا مینیلی، ماسٹر موہن، خورشید جی بلی موریا اور منچسرا چاپگر شامل تھے۔ اس فلم کے معاون ہدایت کار اور سنیماٹوگرافر اٹلی کے یوگینو ڈی لیگورو تھے، یہ فلم مدن تھیٹر کی تیار کردہ تھی۔ فلم کی کہانی مہابھارت کی کردار نشدھ دیش کے راجا نل اور دور بھ دیس کے راجا بھیم کی بیٹی راجکماری دمینتی کی کہانی پر مبنی ہے جو کیکی اداجانیا اور پیشنس کوپر نے اداکیے۔ راجکماری دمینتی کی خوبصورتی پر راجا نل فریفتہ ہوجاتا ہے اور ایک ہنس کے ذریعے راجکماری کو پیغام بھیجتا ہے، راجکماری دمینتی بھی راجا کے بارے میں سن کر دل ہی دل میں اسے پسند کرنے لگتی ہے۔ عشق کی آگ اتنی بڑھتی ہے کہ راجکماری کھانا پینا، ہسنا کھیلنا بھول جاتی ہے، جب دمینتی کے باپ تک خبر پہنچی اور حل یہ نکلا کہ کسی سے راجکماری کا بیاہ کر دینا چاہیے۔ راج کماری کا سوئمبر رچایا گیا اس میں کئی راجا آتے ہیں۔ ان میں نل بھی شامل تھا۔ دیوتا دمینتی اور نل کے عشق کا امتحان لیتے ہیں اور وہ اس میں پورے اترتے ہیں۔ نل اور دمینتی کی شادی ہوجاتی ہے، شادی کے بعد نل کا بھائی پشکر چالاکی سے جوئے میں نل سے اس کا راج پاٹ سب کچھ جیت لیتا ہے اور راجا نل اور دمینتی جنگلوں میں بھٹکتے ہیں۔ نل کو اچھا نہیں لگتا کہ دمینتی اس کے جوئے کی وجہ سے جنگل میں بھٹک رہی ہے، چنانچہ ایک دن وہ اسے سوتا چھوڑ جاتا ہے تاکہ وہ واپس اپنے میکہ چلے جائے اور اسے بھول جائے۔ پھر نل ایودھیا کے راجا رتوپرن کے پاس رتھ بان بن جاتا ہے اور اس سے جوئے کے داؤ پیچ سیکھتا ہے۔ دمینتی راجا کو نہیں بھولتی اور اس کی تلاش شروع کرتی ہے اور آخر کار اسے واپس لے آتی ہے۔ راجا نل دوبارہ اپنے بھائی پشکر سے جوا کھیلتا ہے اور واپس اپنا راج پاٹ جیت لیتا ہے۔[1] اس فلم کی کامیابی کی اہم وجہ اس فلم کے اسپیشل ایفیکٹ تھے جو فلم میں کئی ماورائی، جادوئی مناظر میں استعمال ہوئے، مثلا سادھو نرادا کا آسمان کی جانب پرواز کرنا، دمینتی کا امتحال لینے چار دیوتاؤں کا راجا نل کے روپ میں آنا، راج ہنس کا پیغام پہنچانا اور کہانی کے ایک کردار کا کالے ناگ میں تبدیل ہونا وغیرہ ۔

حوالہ جات ترمیم

  1. پربت کی بیٹی] از چراغ حسن حسرت ،باب: نل دمنیتی

بیرونی روابط ترمیم