نواب قطب الدین خان
نواب قطب الدین خاں مظاہر حق کے مولف ہیں۔
آپ دہلی کے ایک صاحب حیثیت اور باوجاہت خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ آپ کے اجداد ہمیشہ سے بارگاہ سلطان کے مقرب رہے اور اپنی خدمات جلیلہ کے صلہ میں بڑے بڑے مناصب اور عہدے حاصل کیے۔ مولانا بھی دربار دہلی میں بڑی عزت و عظمت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور بادشاہ وقت کی نظروں میں آپ کی بڑی وقعت تھی۔
پیدائش
ترمیمآپ کی پیدائش 1219ھ کی ہے ابتدائی تربیت کے حصول علم کے لیے حضرت مولانا شاہ محمداسحاق محدث دہلوی کی خدمت میں دیے گئے اور ان سے اکتساب فیض کیا اور علم حدیث میں کمال حاصل کیا۔ ان کے علاوہ حرمین شریفین کے علما کے چشمہ علوم سے بھی مستفیض ہوئے۔ شریعت کا اتباع آپ کی زندگی کا امتیازی مقام تھا وضع قطع میں اپنے استاد کے سچے پیرو تھے اور ان سے اتنے مشابہ جس نے مولانا اسحاق کو نہیں دیکھا تھا آپ کو دیکھ کر سکون حاصل کرتا تھا۔ علم و فضل کے اعلیٰ مرتبہ پر ہونے کے علاوہ تواضع وانکسار، زہد و تقوی، عبادت و ریاضت اور اخلاق و علم کے اعلیٰ اوصاف کے حامل تھے۔
آپ کی علمی زندگی کا سب سے شاندار کارنامہ مشکوۃ شریف کا اردو ترجمہ اور شرح مظاہر حق ہے اس کے علاوہ آپ کی تصانیف کی تعداد بہت زیادہ ہے جو آپ کے علم و فضل کی شاہکار ہیں
وفات
ترمیمآخر میں آپ مکہ معظمہ تشریف لے گئے اور وہیں 1289ھ میں وفات پائی۔