نواس بن سمعان آپ صحابی ہیں،مرقات نے فرمایا کہ آپ اصحاب صفہ سے ہیں
نواس بن سمعان بن خالد بن عمرو بن عبد اللہ ابو بکر بن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ عامری کلابی شامی شمار ہوتے ہیں قبیلہ بنی کلب سے ہیں، بعض نے فرمایا کہ آپ انصاری ہیں،آخر میں شام میں قیام فرمایا۔ ،اشعہ نے فرمایا کہ آپ کی والدہ کلابیہ سے حضور نے نکاح کیا اور طلاق دے دی اور کلابیہ عورت آپ کی والدہ ہی تھیں۔(اشعہ)
روایت ہے کہ ان کے والد سمعان بن خالد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی اس کے بعد جناب سمعان نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتوں کا ایک جوڑا پیش کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرمالیا پھر انھوں نے اپنی بہن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت میں دے دیا، لیکن جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس عورت کے پاس گئے تو اس نے بیزاری ظاہر کی اس کی بیزاری کے بارے میں بہت اختلاف پایا جاتا ہے۔۔[1]

نواس بن سمعان
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 670ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير جلد نہم صفحہ 325،المیزان پبلیکیشنز لاہور