نوال سعید
نوال سعید (پیدائش 30 اکتوبر 1998) ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں[1]۔ وہ ڈراموں ایک لڑکی عام سی، یقین کا سفر، ماہ تمام، فریاد اور بنَو[2] میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتیں ہیں۔
ابتدائی زندگی
ترمیمنوال 1998 میں 30 اکتوبر کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ [3]انھوں نے اپنی تعلیم جامعہ کراچی سے حاصل کی۔
کیرئیر
ترمیمنوال کا شمار خوبصورت پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میں ہوتا ہے جنہیں فنون لطیفہ کا شوق ہے اور انھوں نے تقریباً ایک سال تک ناپا میں کام کیا جہاں سے انھوں نے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور گٹار بجانا بھی سیکھا۔ وہ اکثر مختلف سیریلز میں معاون کردار کرتی نظر آتی ہیں۔ چند سالوں میں اس نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے ۔
انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2017 میں کیا اور اداکاری سے قبل انھوں نے اشتہارات بھی کیے۔[4] وہ اسامہ خان کے ساتھ ڈراموں سنو نا، سوتیلی ممتا اور بی زبان میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔[5][6] وہ سجل علی کے ساتھ؛ ماہ تمام، کبھی بینڈ کبھی باجا ایک لڑکی عام اور یقین کا سفر میں بھی نظر آئیں۔ اس کے بعد وہ ڈراما دکھاوا سیزن 2 اور مکافات سیزن 3 میں نظر آئیں۔ وہ حنا دلپزیر، بہروز سبزواری، اسماء عباس اور خالد انعم کے ساتھ ٹیلی فلم بھابھی نظر لگا دینگی میں بھی نظر آئیں۔ 2020 میں وہ عدیل چوہدری اور زاہد احمد کے ساتھ ڈراما فریاد میں نظر آئیں۔
ڈرامے
ترمیم- ایک لڑکی عام سی
- یقین کا سفر
- ماہ تمام
- بنو
- فریاد
- بے زبان
- سنو نا
- مذاق رات
- ستم
- سوتیلی ممتا
- کبھی بینڈ کبھی باجا
بنو (ڈراما)
ترمیمبنو 2021 میں نشر کیا جانے والا پاکستانی ڈراما ہے جو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا گیا ۔ بنو ڈرامے کی مرکزی کاسٹ ,میں نمرہ خان، فرقان قریشی ، فرحان ملہی اور نوال سعید شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی بینا نامی نوجوان لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ بنوں ڈراما طاہر نیازی، اسد قریشی نے لکھا ہے اور ہدایت کاری علی اکبر نے کی ہے۔ڈرامے میں نوال نے بینا کی کزن ثانیہ کا کردار ادا کیا جسے بہت پسند کیا گیا۔
فریاد
ترمیمڈراما سیریل فریاد میں نوال سعید نے انعم کا کردار ادا کیا۔ انعم مراد کی دوست ہوتی ہے۔ ماہ نور سے شادی کے باوجود سے مراد انعم کے ساتھ دھوکے سے دوسری شادی کرلیتا ہے۔یہ کردار انھوں نے بخوبی نبھایا۔نوال سعید ایک حیرت انگیز نوجوان پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ان کے مداحوں نے ڈراما سیریل سوتیلی ممتا میں بھی ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The Astounding Photoshoot from realme is out and Social Media cannot contain their excitement over it"۔ Daily Times۔ April 1, 2021
- ↑ "What's playing on TV throughout Ramazan?"۔ The News International۔ April 2, 2021
- ↑ "Inside Nawal Saeed's glorious birthday celebration, see photos"۔ BOL News۔ November 6, 2021۔ 14 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022
- ↑ "The Astounding Photoshoot from realme is out and Social Media cannot contain their excitement over it"۔ Daily Times۔ September 24, 2021
- ↑ "Nawal Saeed | Faryaad | Soteli Maamta | Yaqeen Ka Safar | Gup Shup with FUCHSIA"۔ FUCHSIA Magazine۔ April 3, 2021
- ↑ "Trailers For Zahid Ahmed's 'Faryaad' Are Out! [Videos]"۔ Pro Pakistani۔ April 18, 2021