نوبل کالج آف فارمیسی
نوبل کالج آف فارمیسی، گلبرگہ، شمالی کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایک تعلیمی ادارہ ہے ۔ نوبل کالج آف فارمیسی میں ڈپلوما فارمیسی کا کورس ہے ۔ نوبل کالج آف فارمیسی ، حکومتِ کرناٹک سے اور فارمیسی کاؤنسل آف انڈیا، نئی دہلی، حکومتِ ہند سے تسلیم شدہ ادارہ ہے۔ گو کہ شہر میں کئی ایک فارمیسی کالج پہلے سے موجود ہیں، لیکن ڈپلوما فارمیسی میں عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث حالیہ برس مزید چند ادارے قائم کیے گئے ہیں جن میں نوبل کالج آف فارمیسی بھی شامل ہے۔ ڈپلوما فارمیسی میں عوام کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ڈپلوما فارمیسی کی سند سے میڈیکل اسٹور کا لائسنس مل جاتا ہے جو عوام کے لیے ذریعہِ روزگار ہے ۔ ڈپلوما فارمیسی میں داخلہ کے لیے سائنس سے پی یو سی ( بارہویں) پاس ہونا لازمی ہے۔ فارمیسی میں ڈپلوما کے بعد طالبِ علم، بی فارمیسی سالِ دوم میں براہ راست داخلہ لے سکتے ہیں۔ ایم فارم اور ڈاکٹریٹ ( پی ایچ ڈی) کی پڑھائی کی سہولت بھی اس کے بعد موجود ہے ۔ نوبل کالج آف فارمیسی میں فی الحال ڈپلوما فارمیسی کا کورس ہے۔ مستقبل قریب میں دیگر کورسس کے لیے بھی کالج کمیٹی کے عزائم ہیں ۔