نوربخشیہ
مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ عالم اسلام کا ایک مستقل اور اتحاد بین المسلمین کا داعی مسلک ہے۔ جس کی بنیاد اللہ، اس کے فرشتوں، قرآن پاک سمیت آسمانی کتابوں و صحیفوں، انبیا و مرسلین اور یوم قیامت پر ایمان اور کلمہ بنائے اسلام، نماز پنجگانہ، رمضان المبارک کے روزے، زکوٰۃ اور بیت اللہ کے حج پر عمل کرنے پر ہے۔ اصولی معاملات میں حضرت شاہ سید محمد نوربخشؒ کی کتاب ’کتاب الاعتقادیہ‘‘ اور فروعی امور میں انہی کے فقہ الاحوط اورامیر کبیرسید علی ہمدانی ؒ کی کتاب دعوات صوفیہ امامیہ پر عمل پیرا ہیں۔ سلسلۃ الذہبآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ noorbakhshia.com (Error: unknown archive URL) سے تمسک اس مسلک کا خاصہ ہے۔ سلسلۃ الذہب میں ائمہ حقیقی یعنی اول امام علی علیہ السلام اور آخر امام مہدی علیہ السلام جبکہ ائمہ اضافی حضرت معروف کرخی ؒ سے تاقیام قیامت آنے والے تمام پیران طریقت شامل ہیں۔ یہ واحد صوفی مسلک ہے جس کی بنیاد ائمہ معصومین علیہم السلام کی تعلیمات پر مبنی ہے۔ سید محمد شاہ نورانی اس فرقے کے موجودہ مذہبی رہنما و پیرطریقت ہیں۔
کتابیں
القرآن الحکیم،الفقہ الاحوط از امام سید محمد نوربخش،اصول اعتقادیہ از امام سید محمد نوربخش،دعوات صوفیہ امامیہ از امیر کبیر سید علی ہمدانی،مجمع الاحکام از پروفیسر علامہ سید حسن شاہ شگری۔
حوالہ جات
- ↑ http://www.noorbakhshia.com/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 03 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2019