نورپورتھل تحصیل نورپور تھل کا مرکزی شہر ہے،

ہزاری ڈلہ شال ترمیم

یہ ڈلہ بھیڑ کی اون سے بڑی محنت کے بعد تیار کیا جاتا تھا جو مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد مکمل طور پر تیار ہوتا تھا سب سے پہلے سے مرحلے میں بڑی قینچی ✂ جسے مقامی زبان میں کات کہتے ہیں اس سے بھیڑ کی اون مونڈھی جاتی، اس کے لیے بڑی احتیاط سے کام لیا جاتا اور ماہر آدمی یہ کام سر انجام دیتا تاکہ اون خراب نہ ہو...

دوسرے مرحلے میں بھیڑ کی یہ اون ریٹھو سے دھوئی جاتی تھی تاکہ صاف ستھری اور چمکیلی ہو جائے،

اگلے مرحلے میں گھر کی بوڑھی یا گاریگر عورتیں گھریلو چرخے پر سوت کات کر انتہائی باریک اور نفیس دھاگہ بناتیں جو بڑی مہارت کے ساتھ اتیار کیا جاتا، یہاں تک کہ ایک پاؤ سوتر سے پوری شال جسے مقامی زبان میں #ہزاری_ڈلہ کہا جاتا تھا مکمل تیار ہو جاتا تیاری کے آخری مرحلے میں یہ ہزاری ڈلہ "لُکار"یا شال "#دستی_کھڈی" پر مقامی کاریگر انتہائی مہارت کے ساتھ تیار کرتے تھے

مکمل تیار ہونے کے بعد انھیں ملتان منڈی لے جایا جاتا وہاں سے یہ پورے ملک اور باہر کے ممالک تک جاتا تھا نورپورتھل کی ہاتھ سے بنائی گئی یہ اونی شال اپنی نفاست، پائیداری کی وجہ سے بہت مشہور تھی، افسوس یہ صنعت بھی نورپور سے بالکل معدوم ہو چکی ہے، [1]

تحریر و تحقیق شہزاداکرام

شعرا ترمیم

  • رفیق واگھرہ مرحوم
  • ظل واگھرہ
  • قیصر عزیز یاور واگھرہ
  • زیب کارلو
  • مسرت عباس بھٹی
  1. تحریروتحقیق:شہزاداکرام نورپورتھل