نور محمد لاہوری
نور محمد لاہوری لاہور کے صاحب تصنیف علما میں شمار ہوتے ہیں۔
مولانا نور محمد بن مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی 4 دسمبر/1896ء ,28جمادی الاخری 1314ھ کو لاہور میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے حاصل کی ٗٗمدرسہ حمیدیہ لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ آخر میں مولانا مفتی محمد یار خلیق (خطیب سنہری مسجد لاہور) سے فاتحہ فراغ پڑھا۔ سلسلہ نقشبندیہ میں اپنے والد سے بیعت اور ان کے خلیفہ مجاز تھے۔ 1377ھ 1957ء میں واصل بحق ہوئے۔ اپنے والد کے مزار کے قریب عثمان گنجلاہورمیں مدفون ہیںصاحب قلم عالم تھے۔ ان کی حسب ذیل کتابیں معلوم ہو سکی ہیں :
- تحقيق الوحد
- توثیق الابحاث -
- ظہورالصفات في جميع الموجودات
- حج فقیر بر آستانہ پیر
ان کے کئی مضامین اخبار و الفقیہہ (امرتسر) کے صفحات میں محفوظ ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تذکرہ علمائے پنجاب صفحہ 807 مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور