نوشین قمبرانی
نوشین قمبرانی شاعرہ اور گلوکارہ ہیں۔
نوشین قمبرانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
پیدائش
ترمیمنوشین قمبرانی بلوچستان کے معروف شاعر پروفیسر نادر قمبرانی کی دختر ہیں اور آپ 3 جنوری 1976ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں
تعلیم
ترمیماپ نے ہیلپر ہائی اسکول سے 1991ء میں میٹرک پاس کیا آپ نے جامعہ بلوچستان سے ایم اے انگریزی کیا آپ نظم و نثر دونوں میں یکساں اظہار کرتی ہیں اور اردو کی بہترین شاعرہ ہیں ۔ [1] مادری زبان براہوئی ہے تمام تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی ،1996 میں گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ سے ایف اے ،اڈی کالج سے 1997 میں بی اے کیا 2000 میں بلوچستان یونیورسٹی سے انگلش میں ایم اے کیا
تدریس
ترمیم،تعلیم سے فراغت کے بعد کچھ عرصہ ایک نجی اسکول میں پڑھاتی رہیں 2003ء میں این جی او ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پلاننگ سے وابستہ رہیں ۔ 21 ستمبر 2011 کو ایس بی ویمنیز یونیورسٹی میں بطور انگلش لیکچرار تعینات ہوئیں۔اب بھی اسی یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔2005ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اولاد میں ایک بیٹی ہے
شعر و سخن
ترمیمکالج میں تعلیم کے دوران منعقد ہونے والے مشاعروں کے علاؤہ سنگت اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونے والے مشاعروں میں بھی شرکت کرنے لگیں اس کے علاؤہ اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے زیر اہتمام ہونے والے ماہانہ یوتھ مشاعروں میں بھی شرکت کرتی رہی ہیں ان کی شاعری نوکین دور ،نوائے بولان ،ماہنامہ سنگت ،اعر روزنامہ جنگ صفحہ ادب و فکر میں چھپتی رہی ہے کم عمری سے ہی شعر و سخن میں دلچسپی لینے لگیں تھیں، [2] [3]