نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل آتشزدگی
15 اپریل 2019ء کی شام چھ بج کر پچاس منٹ کے لگ بھگ فرانس کے شہر پیرس میں واقع نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کی چھت کے تلے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس کلیسا کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس حادثے کی خبر فورا ہی دنیا بھر میں پھیل گئی۔ ابتک اس آتش زدگی کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا البتہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کلیسا کی تزئین و تعمیر نو کے دوران میں کسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔ کسی جانی نقصان کی بھی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے کلیسا کی چھت اور مینار زمین بوس ہو گئے اور اندرونی نقش و نگار و آرائش کو شدید ترین نقصان پہنچا۔[3][4]
تاریخ | 15 اپریل 2019 |
---|---|
وقت | 18:50 مرکزی یورپی گرما وقت (16:50 متناسق عالمی وقت) |
دورانیہ | 15 گھنٹے[1] |
میدان | نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل |
متناسقات | 48°51′11″N 2°20′59″E / 48.8530°N 2.3498°E |
اموات | 0[2] |
زخمی | 3؛ ایک آگ بجھانے والا اور دو پولیس افسر |
اہمیت
ترمیمکلیسائے نوٹرے ڈیم فرانس کا مقبول اور معروف ترین مقام زیارت ہے اور دنیا بھر سے سالانہ 13 ملین سے زائد زائر یہاں آتے ہیں۔نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل ایک مدت تک یورپ کے مقدس اور اہم ترین کلیساؤں میں شمار رہا۔یہ گوتھک طرز تعمیر کے ان شاہکاروں میں شمار ہوتا ہے جن کی تزئین و آرائش اندرونی و بیرونی اپنی مثال ہے اور سینکڑوں سنگی و چوبی مجسمے اس کے درون و بیرون ایستادہ ہیں۔
حادثہ
ترمیمغروب آفتاب کے قریب کلیسا کی آٹھ سو سالہ پرانی چھت میں آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری چھت کو لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا۔
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Notre-Dame fire: Millions pledged to rebuild cathedral"۔ BBC News۔ 16 April 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2019
- ↑ "France vows to rebuild Notre Dame Cathedral after devastating fire — live updates"۔ CBS News۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019
- ↑ "Important incendie en cours dans la cathédrale Notre-Dame de Paris"۔ Le Monde (بزبان فرانسیسی)۔ 15 April 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2019
- ↑ "Paris' Notre Dame Cathedral on fire"۔ CNBC (بزبان انگریزی)۔ 15 April 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2019